04:11    , اتوار   ,   19    مئی   ,   2024

نظمیں

انور شعور - بچوں کی نظمیں

477 2 0 00

منّے میاں نہ رونا ، منّے میاں نہ رونا

منّے میاں نہ رونا ، منّے میاں نہ رونا

دیکھو تمہاری خاطر ، ہم لائے ہیں کھلونے

ڈھونڈے نہ پھر ملے گا ، ہر گز اسے نہ کھونا

منّے میاں نہ رونا ، منّے میاں نہ رونا

 

تم قہقہے لگانا ، ہنس کر ہمیں ہنسانا

رو رو کے آنسوؤں سے ، مت آستیں بھگونا

منّے میاں نہ رونا ، منّے میاں نہ رونا

 

کیوں رو رہے ہو بولو ، یہ مٹھیاں تو کھولو

تم کو ہے کس نے مارا ، کیا بات ہے کہونا

منّے میاں نہ رونا ، منّے میاں نہ رونا

 

تم نے بھی کچھ سنا ہے ، بیٹھک میں کیا ہوا ہے

آنگن میں کیا دھرا ہے ، گھر میں چلو اٹھو نا

منّے میاں نہ رونا ، منّے میاں نہ رونا

 

پہلے سبق تو پڑھ لو ، کچھ سیڑھیاں تو چڑھ لو

پھر کیاریوں میں چل کر ، اِک بیج تم بھی بونا

منّے میاں نہ رونا ، منّے میاں نہ رونا

دیکھو تمہاری خاطر ہم لائے ہیں کھلونا

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔