01:58    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

نظمیں

تنویر پھول - بچوں کی نظمیں

629 0 0 00

پھر ساون کا موسم آیا

رم جھم رم جھم مینہ برسایا

 

چھائے ہیں آکاش پہ بادل

ندی نالے سارے جل تھل

 

کوئل کُو کُو بول رہی ہے

امرت کا رس گھول رہی ہے

 

جھُوم رہی ہیں مست گھٹائیں

چلنے لگی ہیں ٹھنڈی ہوائیں

 

رنگ برنگے پھُول ہیں ہر سُو

گلشن میں پھیلی ہے خوشبو

 

چھائی ہے ہر سُو ہریالی

جھُوم رہی ہے ڈالی ڈالی

 

پھُول نے پھر یہ نغمہ گایا

ساون کا اب موسم آیا

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔