02:50    , اتوار   ,   19    مئی   ,   2024

نظمیں

ابنِ انشاء - بچوں کی نظمیں

524 1 0 00

گھر میں ہمارے مہماں آئے خوب لگا ہی میلہ

گھر میں ہمارے مہماں آئے خوب لگا ہی میلہ

ہر کوئی بیٹھا بڑھ بڑھ کھائے سیب ، ،پپیتا ، کیلا

 

بلّو کے گڈے کے براتی ایک سے ایک عجیب

کوئی تو بیٹھا ناک چڑھائے ، کوئی نکالے جِیب

 

تین ہیں لوگ ہمارے گھر ، حسو ، چھٹو ، گاندھی

دو نے لال غرارے پہنے ایک نے پگڑی باندھی

 

تین ہیں لڑکیاں دُبلی پتلی شکلوں سے پہچانو

حسو کی یہ بہنیں ہوں گی رفو ، دادو ، نالو

 

دو بلو کی دوست پرانی شہنازی اور پی چو

تینوں شہ سلطان کے بچے نیدو ، نگھو ، ککو

 

کاموں ، شارو ، نصرت ، منّی ، ساتھ میاں افرازی

رنگ برنگے کپڑے پہنے لے گئے سب سے بازی

 

ریحانہ کی انگلی پکڑے آ گئے بھائی زمان

سمدھی کا نکلے گا دوالہ ، سترہ ہیں مہمان

 

باجے کی آواز جو آئی اٹھ کر سارے بھاگے

پیچھے بلّو اور براتی ، گڈا آگے آگے

 

بلو بی بی ہم بھی چل کر کھا لیں مرغ پلاؤ

گھر پر چوکیدار رہے گا ہم کو چھوڑ نہ جاؤ

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔