01:38    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

نظمیں

قیّوم نظر - بچوں کی نظمیں

1046 0 0 10

کچھ شوخ ارغوانی

کچھ ہلکے آسمانی

 

کچھ نیلے کچھ بسنتی

کچھ سبز اور دھانی

 

خُوشبو سے کُچھ بھرے ہیں

کچھ ہیں نرے سجیلے

 

کچھ اتنے کِھل رہے ہیں

مٹی میں مِل رہے ہیں

 

چھوٹے ہیں کچھ بڑے ہیں

موتی سے کچھ جُڑے ہیں

 

کچھ گھاس پر ہیں لیٹے

کانٹوں پہ کچھ پڑے ہیں

 

کچھ جھُولتے ہیں جھُولا

خاموش کچھ کھڑے ہیں

 

کچھ مُسکرا رہے ہیں

کچھ مُنہ چھُپا رہے ہیں

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

براہ راست 1 تبصرہ

علی تراب
علی تراب

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔