بلو کا بھالو
کس کا ہے خالو
قد اس کا چھوٹا
پیٹ اس کا موٹا
باہر سے بدھو
اندر سے کھوٹا
لال اس کی ٹوپی
دھانی لنگوٹا
راشن میں کھائے
گھر بھر کا کوٹا
منہ اس کا دن بھر
رہتا ہے چالو
بلو کا بھالو
صورت میں بھالو
رنگت میں کالو
ناک اُس کی گاجر
گال اُس کے آلو
اوڑھے یہ گودڑ
کھائے کچالو
نام اس کا پوچھو
راجا رسالو
اے بھائی کالو
بلو کے بھالو
راجا رسالو
تو کس کا خالو