01:59    , اتوار   ,   19    مئی   ,   2024

نظمیں

شاہین اقبال اثرؔ - بچوں کے ترانے

758 0 0 00

خاص لوگوں کو بتانا چاہیئے

خاص نمبر خاص آنا چاہیئے

 

جو چھپے ماچس کی ڈبیہ پر فقط

ان لطیفوں کو بھلانا چاہیئے

 

جن لطیفوں سے جبیں ہو پُر شکن

جان اب ان سے چھڑانا چاہیئے

 

صرف پھیکی مسکراہٹ کی بجائے

کھُل کھُلا کر کِھلکِھلانا چاہیئے

 

اشتیاق احمد چچا کے خامہ سے

اشتیاق اپنا بڑھانا چاہیئے

 

پیارے پیارے آم کے اشعار سے

خاص نمبر کو سجانا چاہیئے

 

خاص نمبر شائع ہو جانے کے بعد

آم نمبر بھی تو آنا چاہیئے

 

آم نمبر جب چھپے تو، آم کا

ٹوکرا بھی ساتھ آنا چاہیئے

 

ٹوکرے پر یاد آیا، ٹوکرا

اب تو ردّی کا ہٹانا چاہیئے

 

جو اشاعت کے نہ ہوں قابل خطوط

ان کو دریا میں بہانا چاہیئے

 

پھر کہیں گے بچے ایڈیٹر کو تو

خط بہانے کا بہانہ چاہیئے

 

خط پہ یاد آیا کہ ہر ہفتے ہمیں

خود ہی اپنا خط بنانا چاہیئے

 

یاں بنانا سے نہیں کیلا مراد

کب اکیلا کیلا کھانا چاہیئے

 

ذکر جب کھانے کا آیا بھول سے

پھر تو کھانا یاد آنا چاہیئے

 

یاد آنے پر ہمیں یاد آ گیا

یادِ ماضی بھول جانا چاہیئے

 

حال کو تبدیل کر کے دوستو

اپنا مستقبل سجانا چاہیئے

 

اصل مستقبل تو عقبیٰ ہے اثرؔ

دارِ عقبیٰ کو سجانا چاہیئے

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔