01:38    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

نظمیں

- بچوں کی نظمیں

551 0 0 00

چندا نیچے آؤ تو!

حال سناؤ کیسے ہو!!

کچھ سمجھاؤں میں تم کو

کچھ بہلاؤ تم مجھ کو

میں پھولوں کی بات کروں

تم تاروں کی بات کرو

دیکھوں تو کیا لائے ہو؟

اپنی مٹھی تو کھولو!

کھیلیں ہم دونوں مل کر

میں پولیس تم چور بنو

کب تک روٹھو گے ایسے!

چھوڑو نا! اب تو ہنس دو!

اچھا پھر کل ملتے ہیں

دیر ہوئی اب گھر لوٹو!

بستر پکڑوں اب میں بھی

تم بھی جاؤ اب سو لو!!

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔