03:26    , اتوار   ,   19    مئی   ,   2024

نظمیں

رؤف خیر - چھٹی

955 0 0 00

چھٹیاں  ختم ہو گئیں  آخر

پھروہی مدرسہ وہی پھر ہم

پھر قلم کا پیاں  کتابیں  پھر

پھر وہی سلسلہ وہی پھر ہم

 

پھروہی بوجھ پیٹھ پر بھاری

پھروہی بس ہے  پھر وہی بستے 

پھروہی انتظار کی صورت

پھروہی منزلیں  وہی راستے 

 

 

پھروہی والدین کی الجھن

 پھر وہی ٹیچروں  کی استادی

پھروہی دھوپ پھر بدن مومی

پھر چنے  سامنے  ہیں  فولادی

 

چھٹیوں  میں  یہ بھول بیٹھے  تھے 

اور بھی امتحان ہے  آگے 

زندگی کھیل کا نہیں  میدان

اور بھی اک جہان ہے  آگے 

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔