جوتوں کی دوکان میں داخل ہو کر ایک شخص نے کہاں ”مجھے ایسا جوتا چاہیے جو میرے پیروں میں ٹھیک نہ آ سکے۔“ ”یعنی آپ کو کھلا جوتا چاہیے۔“ فروش کار نے گاہک کے اطمینان کے غرض سے وضاحت چاہی۔ ”نہیں! میرا مطلب یہ ہے کہ میرے پیر کا سائز نو ہے لیکن مجھے آٹھ نمبر کا جوتا چاہیے۔“ گاہک نے کہا۔ فروش کار حیرت سے بولا۔ ”اس قدر تنگ جوتا تو آپ کے پاوٴں میں تکلیف دے گا جناب!“ گاہک ٹھنڈی آہ بھرتے ہوئے بولا۔ ”یہی تو میں چاہتا ہوں عملی زندگی میں سارا دن بیسوں مصائب سے واسطہ رہتا ہے۔ مجھے مسرت کے چند لمحے صرف اس وقت ملتے ہیں جب میں اپنے جوتے اتارتا ہوں۔ صحیح سائز کے جوتے اتارتے ہوئے مجھے ذرا سا لطف نہیں آتا۔“