01:45    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

لطیفہ - اٹلی کے ایک قصبے کا حجام

1008 0 0 00

اٹلی کے ایک قصبے کا حجام

اٹلی کے ایک قصبے کا حجام نہایت مغرور اور ضدی طبعیت کا مالک تھا۔ ایک دن ایک گاہک نے بتایا کہ وہ چھٹیوں میں روم جا رہا ہے اور وہ پوپ سے بھی ملنے کی کوشش کرے گا۔ حجام نے اس کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا۔ ”تم اور پوپ سے ملو گے؟ مجھے تو یہ سوچ کر ہنسی آ رہی ہے‘ پوپ تو بادشاہوں سے ملتا ہے‘ وہ تم سے کیوں کر ملے گا؟“ گاہک نے یہ سن کر خاموش رہا۔ ایک ماہ بعد وہی گاہک دوبارہ بال بنوانے حجام کے پاس پہنچا۔ حجام نے اس سے پوچھا کہ تمہیں روم کیسا لگا؟ ”بہت مزہ آیا اور میں پوپ سے بھی ملا۔“ جواب ملا حجام نے حجت کرتے ہوئے کہا۔ ”اچھا تو تم نے مرکزی چوک پر کھڑے ہو کر دوسرے لوگوں کے ساتھ اسے دیکھا ہو گا۔“ ہاں! لیکن دو گارڈ میرے پاس آئے اور کہنے لگے کہ پوپ تم سے تنہائی میں ملنا چاہتا ہے۔ وہ مجھے اپنے ساتھ پوپ کے نجی کمرے میں لے گئے۔“ ”واقعی! پوپ نے تم سے کیا کہا؟“ حجام نے حیرانگی کے عالم میں دریافت کیا۔ گاہک اطمینان سے جواباً بولا۔ ”پوپ نے مجھ سے سوال کیا کہ تمہارے بالوں کی اتنی گھٹیا کٹائی کس احمق نے کی ہے؟“
0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔