برٹش ایرویز کا ایک طیارہ پرواز کے دوران کسی فنی خرابی کا شکار ہو گیا۔ پاکستان کی فضائی حدود کے قریب تھا لہٰذا اس کے پائیلٹ نے بہتر سمجھا کہ کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے مکینکی مددلی جاے۔ اس نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور جو گفتگو ہوئی وہ درج ذیل ہے۔ ”میری مدد کرو… میرے جہاز کے دائیں انجن نے کام چھوڑ دیا ہے۔ میں کیا کروں… اوور؟“ ”فیول گیج چیک کریں‘ انجن Rear چیک کریں… اوور“ ”فیول گیج سوئی کام نہیں کر رہی‘ Rear انجن بھی خراب ہے… اوور“ ”ایمرجنسی انجن کو آن کرو اور پہیے کھولو لینڈ کرنے کی کوشش کرو… اوور“ ”ایمر جنسی انجن آن نہیں ہو رہا‘ پہےئے جام ہیں۔ لینڈ نہیں ہو سکتا… اوور“ ”پھر جو میں پڑھتا ہوں وہ پڑھو اور تمام مسافروں سے کہو کہ پڑھیں… اوور“ ”جی میں سن رہا ہوں بولئے… اوور“ ”اشہد ان لا الہ الا اللہ…“