“کمزور پر رعب ڈالنا، اُسےخوفزدہ کرنا اور طاقت کا استعمال کر کے اُسےنقصان پہنچانا جانورں کا خاصہ ہے اور یہی جنگل کا قانون بھی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے وحوُش و طیوُر کو انسان کی طرح عقل و شعور عطا نہیں فرمایا اس لیے یہ جانور جو کچھ کرتے ہیں اپنے ماحول اور اپنی جبلت کے حساب سے بالکل ٹھیک کرتے ہیں۔ لیکن جب یہ وحشیوں والا فعل اللہ تعالیٰ کی سب سے بہترین تخلیق کرنا شروع کر دیتی ہے تو وہ اپنے مقام اشرف سے گر کر ایک جنگلی جانور کی سطح پر پہنچ جاتی ہے۔ اس سے زیادہ بد قسمتی کی بات بھلا کیا ہوگی کہ انسان مالک کا عطا کردہ مقام ٹھکرادے۔ ”