01:51    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

کام کی باتیں - سرفراز صدیقی

2178 0 0 00

سرفراز صدیقی - 2014-ستمبر-19

صبر و شُکر کا امتحان

“اس جہانِ فانی میں ہر مسلمان کے لیے اللہ تعالیٰ نے دو طرح کے امتحان رکھے ہیں جس سے بلا تخصیص سب گزر تے ہیں۔ ایک " صبر" اور دوسراہے" شکر " کا امتحان۔ اگرچہ 'صبر' کا امتحان انسان پر دُنیا میں بھاری ہے مگر جو لوگ کسی بھی قسم کی آزمائش سے گزرتے ہیں وہ یہ بات جانتے ہیں کہ وہ کس دشوار مرحلہ سے گزر رہے ہیں اورانہیں اپنے مشکل وقت میں آسانی کے لیےکس سے رجوع کرنا چاہیے۔ یہی لوگ اپنے صبر اور اپنی عاجزی کے باعث آخرت میں سرخروُ ہوں گے۔ مگر افسوس اس بات کا ہے کہ 'شکر' کے امتحان سے گزرنے والا انسان چونکہ دُنیوی آسانی سے گزر رہا ہوتا ہے اِس لیے اکثر اُسے اس بات کا احساس ہی نہیں ہو پاتا کے وہ ایک امتحان گاہ میں بیٹھا ہے۔ اسی تغافل کے باعث وہ اپنی زیست کا نتیجہ یعنی اپنی عاقبت خراب کر لیتا ہے۔
کاش کہ وہ لوگ جنہیں اللہ 'دے' کر آزما رہا ہے وہ اللہ کی دی ہوئی نعمتوں میں سے بطور شکرانہ اُن بندوں کی مدد کریں جن کو اللہ 'لے' کر آزما رہا ہے تو بہت ممکن ہے آخرت میں اللہ تعالیٰ اس نیک عمل کے بدلے انہیں بخش دے۔ ”

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔