02:50    , اتوار   ,   19    مئی   ,   2024

نظمیں

انجم رومانی - بچوں کے ترانے

1771 2 0 05

اس شخص کی آنکھوں میں

اک عزم کا شعلہ تھا

 

جو آگ لگاتا تھا

ٹھٹھرے ہوئے سینوں میں

 

اس شخص کی باتوں میں

اک نور تیقن تھا

 

جو چاند اگاتا تھا

بے نور جبینوں میں

 

باطل سے نہ ڈرتا تھا

حق بات پہ اڑتا تھا

 

اللہ سے ڈرتا تھا

جو کہتا تھا وہ کرتا تھا

 

میں نے اسے دیکھا تھا

اک شخص تھا دُبلا سا

 

اس شخص کے سینے میں

دل میرا دھڑکتا تھا

5.0 "1"ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔