02:17    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

نظمیں

اسماعیل میرٹھی -

2524 0 0 20

سچ کہو سچ کہو ہمیشہ سچ

ہے بھلے مانسوں کا ہمیشہ سچ

 

سچ کہو گے تو تم رہو گے عزیز

سچ تو یہ ہے کہ سچ ہے اچھی چیز

 

سچ کہو گے تو تم رہو گے دلیر

جیسے ڈرتا نہیں دلاور شیر

 

سچ کہو گے تو دل رہے گا صاف

سچ کرا دے گا سب قصور معاف

 

ہے برا جھوٹ بولنے والا

آپ کرتا ہے اپنا منہ کالا

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

براہ راست 2 تبصرے

مدثر شاہ
نظم سچ کہو کا مرکزی خیال
کشف
کہو گے تو تم رہو گے عزیز سچ تو یہ ہے کہ سچ ہے اچھی چیز

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔