01:29    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

نظمیں

محمود شام -

756 0 0 00

جب پشاور کی بات چلتی ہے

پھر تو غیرت بھی ساتھ چلتی ہے

 

بچے بوڑھے ہیں، سب بہادر ہیں

ان کو آتے لڑائی کے گر ہیں

 

محنتی بھی ہیں اور جفاکش بھی

گلی کوچوں میں ہے بہت رش بھی

 

قصہ خوانی کے نام کا بازار

کتنی صدیوں سے گرم کاروبار

 

خوب مضبوط ہے پشاور فورٹ

عدل کا ہے نشان ہائی کورٹ

 

طورخم بھی یہیں سے جاتے ہیں

تکا بوٹی بھی خوب کھاتے ہیں

 

ہضم ہو نہ اگر کبھی کھانا

چل کے پی لیں پشاوری قہوا

 

چیختی آ رہی ہے خیبر میل

ہے کراچی سے لوگ لائی ریل

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔