01:55    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

نظمیں

- بچوں کی نظمیں

490 0 0 00

صُبح سَویرے اُٹھ کر

لے کر چلا ٹریکٹر

 

وہ جا رہا ہے دیکھو

کُچھ گا رہا ہے دیکھو

 

مٹی کو سینچتا ہے

اور بیج پھینکتا ہے

 

کرتا ہے سخت محنت

مٹی سے ہے محبت

 

فصلیں بھی کیا ہری ہیں

محنت سے یہ بڑھی ہیں

 

یہ ہے کسان اپنا

سیکھا نہیں ہے تھکنا!

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔