01:39    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

نظمیں

- بچوں کی نظمیں

1071 0 0 00

پھول کھلنے لگے ہیں اب ہر سُو

صحنِ گلشن میں پھیلی ہے خوشبو

 

گیت گاتی ہے آج بلبل بھی

جھومتی ہے خوشی سے ہر تتلی

 

گنگناتی ہوئی بہار آئی

گیت گاتی ہوئی بہار آئی

 

شان اس کی سبھوں سے ہے عالی

جو ہے دنیا کے باغ کا مالی

 

اس نے بھیجی بہار دنیا میں

تاکہ ہم اس کی شان کو سمجھیں

 

اپنے بندوں پہ اس کی ہے رحمت!

سارے باغوں میں اس کی ہے نکہت

 

آؤ ہم سب بھی باغ میں جائیں

پھولؔ کا گیت مل کے ہم گائیں!

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔