01:53    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

نظمیں

رؤف خیر - چھٹی

432 0 0 00

دیکھ ماں  باپ سے  بڑھ کے  کوئی نہیں 

تیری ہر چیز ان کی ہے  تیری نہیں 

جان بھی مانگ لیں  تو تکلف نہ کر

اپنے  ماں  باپ کے  سامنے  اُف نہ کر

تیرے  دکھ سکھ پہ خود کو فدا کر دیا

تیرے  ماں  باپ نے  کیا سے  کیا کر دیا

ان کا حق دینے  میں  اب تو قف نہ کر

اپنے  ماں  باپ کے  سامنے  اُف نہ کر

پوچھ ان سے  جنھیں  یہ سہولت نہیں 

جن کی تقدیر میں  ان کی خدمت نہیں 

بعد کھونے  کے  ان کو تاسف نہ کر

اپنے  ماں  باپ کے  سامنے  اُف نہ کر

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔