03:20    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

نظمیں

سلیم فاروقی - بچوں کی نظمیں

989 0 0 00

ندی پر اک بارہ سنگا

پانی پینے کو جب پہنچا

 

پانی میں سینگوں کو دیکھا

دیکھ کے ان کو دل میں سوچا

 

کتنے پیارے سینگ ہیں میرے

کاش کہ ہوتے پیر بھی ایسے

 

سینگ ہیں میرے جتنے اچھے

پیر ہیں کچھ اتنے ہی بھدے

 

سوچ رہا تھا سر کو جھکائے

چند شکاری اس دمآئے

 

دیکھ کے ان کو بارہ سنگا

تیز ہوا کی صورت بھاگا

 

اس کی اس بھاگا بھاگی میں

اُلجھے سیکنگ گھنی جھاڑی میں

 

اب تو بے چارہ گھبرایا!

پورا اپنا زور لگایا

 

پھر بھی اس کے سینگ نہ نکلے

خوف سے چھوٹا سا دل دھڑکے

 

آ پہنچے اتنے میں شکاری!

پاؤں میں اس کے رسی باندھی

 

سوچ رہا تھا بارہ سنگا

جن سینگوں پر ناز تھا اتنا

 

بن گئےآخر کو وہ مصیبت

مجھ پہ انہی سےآئیآفت

 

بات گرہ میں باندھ لو بچو

اک اک چیز کو اچھا سمجھو

 

قدرت نے جو چیز بنائی

اس میں نکالو تم نہ برائی

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔