01:39    , اتوار   ,   19    مئی   ,   2024

نظمیں

عباس العزم - بچوں کی نظمیں

436 0 0 00

بیچ رہا ہوں اونے پونے

اچھے اور انمول کھلونے

 

آؤ بچو، دوڑ کے آؤ

جلدی آؤ، دوڑ لگاؤ

 

یہ لے جاؤ، وہ لے جاؤ

جلدی آؤ، جلدی پاؤ

 

پاکٹ میں ہیں پیسے جتنے

بس سمجھو ہیں سستے اتنے

 

چیتا لے لو، ہاتھی لے لو

آؤ اپنا ساتھی لے لو

 

گیدڑ ، لومڑ اور یہ بھالو

بلی خالی، بلا خالو

 

کھیل دکھانے والا بندر

پل میں باہر، پل میں اندر

 

یہ دیکھو یہ شیر ببر ہے

سب سے بہادر اور نڈر ہے

 

طوطا لے لو، مینا لے لو

جیسے چاہو ان سے کھیلو

 

رانی لے لو، راجا لے لو

ڈھولک لے لو، باجا لے لو

 

بچو! مت اب دیر لگاؤ

سارے کھلونے تم لے جاؤ

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔