سپاہی (اے عورت سے) :”خاتون! جس کار نے آپ کو ٹکر ماری تھی آپ نے اس کا نمبر تو دیکھا ہو گا؟“۔ خاتون (سوچتے ہوئے) :”نہیں میں نے اس کا نمبر نہیں دیکھا البتہ اُس کار میں ایک اسمارٹ سی عورت بیٹھی تھی اس نے گلابی رنگ گا سوٹ پہنا ہوا تھا جس کا کپڑا ساٹھ روپے میٹر والا تھا اس کے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی تھی جس میں نقلی ہیرا لگا ہوا تھا اور بالوں میں پیتل کا کلپ تھا جس پر سونے کا پانی چڑھا ہوا تھا“۔