ایک پروفیسر اپنے کسی دوست کے گھر رات کے کھانے پر گئے احتیاط ساتھ لالٹین اس خیال سے لے گئے کہ اگر بجلی چلی گئی تو واپسی پر پریشانی نہ ہو دعوت کے بعد رات گئے واپس گھر آ گئے دوسرے دن صبح میزبان کا ملازم ایک رقعہ لے کر آیا جس پر تحریر تھا۔ ”آپ کی لالٹین بھیج رہا ہوں آپ میرے طو طے کا پنجرہ بھجوا دیں۔“