ڈاکٹر نے مریض سے پوچھا:”میں نے آ پ کو ایک سال کے بچے کی ہلکی خوراک کھانے کو کہا تھا کیا آپ نے کھائی؟“۔ مریض نے کہا:”جی ہاں کھائی تھی“۔ ڈاکٹر نے پوچھا:”کیا کھایا تھا؟“۔ مریض نے جواب دیا:”نارنگی کے چھلکے ‘تھوڑی سی مٹی ایک شیشے کی گولی اور کچھ کاغذ کے ٹکڑے“۔