کرکٹ ٹیسٹ میچ ہو رہا تھا اسٹیڈیم کے گیٹ پر ایک لڑکا پاس دکھا کر اندر جانے لگا تو گیٹ کیپر نے کہا ”یہ تمھارا پاس تو نہیں ہے“۔ لڑکے نے جواب دیا:”یہ میرے والد صاحب کا ہے“۔ گیٹ کیپر نے پوچھا:”وہ کیوں نہیں آئے؟“۔ لڑکے نے جواب دیا:”وہ بہت مصروف ہیں“۔ گیٹ کیپر نے پوچھا:”وہ کیا کر رہے ہیں“۔ بچے نے جواب دیا:”اپنا پاس تلاش کر رہے ہیں“۔