جمیل: (اپنے دوست سے) میں جس لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں میری والدہ اسے پسند نہیں کرتی۔ سلطان: بھئی تم ایسی لڑکی کی تلاش کرو جس کی شکل و صورت اور عادت تمہاری والدہ جیسی ہو۔ کچھ عرصے بعد دونوں دوستوں کی پھر ملاقات ہوئی۔ جمیل: میں نے تمہارے مشورے پر عمل کر کے ایک لڑکی کی تلاش کی جو بالکل میری والدہ جیسی تھی۔ اسی طرح باتیں کرتی تھی اور عادات بھی ویسی ہی تھیں۔ میری والدہ کو بہت پسند آئی لیکن… سلطان: لیکن کیا… جمیل: میرے والد اسے پسند نہیں کرتے۔