ایک صاحب بڑی تیزی سے گھر میں داخل ہوئے اور اپنی بیگم کو کمرے میں لے جا کر بولے۔ ”بیگم دروازے اور کھڑکیاں سب بند کرو‘ کھڑکیوں کے پردے بھی گرا دو اور لائٹ بند کردو“۔ بیگم نے ان کے حکم کی تعمیل کی تو وہ صاحب اپنی بیوی کو کونے میں لے گئے اور کلائی آگے کرتے ہوئے بولے۔ ”دیکھو بیگم! میری نئی گھڑی اندھیرے میں کیسے چمک رہی ہے؟“۔