ایک صاحب حجام کی دکان پر بیٹھے بال کٹوا رہے تھے کہ اچانک آواز سنائی دی۔ ”امجد صاحب آپ کے گھر میں آگ لگ گئی ہے“۔ وہ صاحب یہ سنتے ہی اچھل کر کھڑے ہوئے اور حجام کو دھکا دے کر پرے کیا اور دکان میں داخل ہونے والے آدمی کو دھکا دیا اور باہر پہنچ گئے‘ باہر جا کر اور تیزی سے بھاگے اور سامنے ایک ایک ریڑھی والے کی ریڑھی سے ٹکرائے اور ریڑھی الٹ دی اور خود بھی زمین پر جا گرے۔ اس کے بعد جھینپتے ہوئے اٹھے اور کہنے لگے:”حد ہو گئی بھئی‘ بھلا میرا نام امجد کب ہے؟“۔