امی (عاصم سے) : میں تمھیں ایک کام کے لئے بازار بھیجنا چاہتی ہوں۔ عاصم بولا: امی جان! میں اس وقت بہت تھکا ہوا ہوں میں نہیں جا سکتا۔ امی: میں تمھیں مٹھائی کی دکان تک بھیجنا چاہتی ہوں۔ عاصم (خوش ہو کر) :امی جان! وہ تو زیادہ دور نہیں ہے۔ امی:مٹھائی کی دکان کے پاس ہی ایک جھاڑو والا بیٹھا ہے اس سے ایک جھاڑو لے آوٴ۔