01:33    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

سید میر حسن کا تعارف

( 1844-1929 )

18 Apr 1844 - 25 Sep 1929
مولوی سید میر حسن (پیدائش: 18 اپریل 1844ء– وفات: 25 ستمبر 1929ء) عالم قرآن، محدث اور عربی زبان کے استاد تھے۔ سید میر حسن کی وجہ شہرت اُن کے نامور شاگرد علامہ محمد اقبال ہیں۔ مولوی سید میر حسن کی پیدائش بروز جمعرات 29 ربیع الاول 1260ھ/ 18 اپریل 1844ء کو سیالکوٹ میں ہوئی۔ سیالکوٹ اُس وقت سکھ سلطنت کا حصہ تھا۔ میر حسن مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے تھے، اُن کی ابتدائی تعلیم دِینی اعتبار سے ہوئی۔ عہد جوانی میں وہ کسی عطیہ پر زندگی بسر کرنے کو مخالف تھے۔ 1863ء میں 19 سال کی عمر میں وہ دہلی پہنچے اور وہاں مرزا غالب سے ملاقات کی۔ بعد ازاں مرے کالج، سیالکوٹ میں بطور استاد عربی زبان، فارسی زبان تدریس کرنے لگے۔ میر حسن سر سید احمد خان کے پرستار تھے۔ ہر خاص تقریب میں میر حسن سر سید احمد خان سے ملاقات کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے تھے۔ وہ محمڈن ایجوکیشن کانفرنس کے باقاعدہ دورہ کرنے والے اشخاص میں شامل تھے۔ سر سید احمد خان جب موجودہ پنجاب، پاکستان کے دورے پر آئے تو اُن کا استقبال مولوی میر حسن نے کیا تھا۔ میر حسن اپنے علاقہ میں علی گڑھ تحریک کے نمایاں کارکن تھے۔ مولوی سید میر حسن کی وجہ شہرت اُن کے نامور شاگرد علامہ محمد اقبال ہیں۔ محمد اقبال نے آپ نے عربی زبان اور فارسی زبان کی تعلیم حاصل کی۔ محمد اقبال میں جذبہ شاعری کو بیدار کرنے والے میر حسن ہی تھے۔ محمد اقبال کی ابتدائی شاعری میں میر حسن کی تعلیمات کا اثر نظر آتا ہے۔ 1923ء میں جب تاجِ برطانیہ کی جانب سے محمد اقبال کو سر (Sir) کا خطاب دیا جانے لگا تو اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ اُن کے استاد (مولوی میر حسن) کو بھی شمس العلماء کا خطاب دیا جائے وگرنہ وہ سر (Sir) کا خطاب قبول نہیں کریں گے۔ لیکن انگریز گورنر جنرل نے اصرار کیا کہ اُنہوں نے ہنوز کوئی کتاب تصنیف نہیں کی جس کے پیش نظر یہ خطاب نہیں دیا جاسکتا۔ محمد اقبال نے کہا: "میں خود اُن کی تصنیف ہوں"۔ اِس پر برطانوی حکومت کو مولوی میر حسن کو شمس العلماء کا خطاب دینا ہی پڑا۔ مولوی سید میر حسن بروز بدھ 20 ربیع الثانی 1348ھ/ 25 ستمبر 1929ء کو 85 سال 5 ماہ 7 دن کی عمر میں سیالکوٹ میں وفات پائی۔ جمعرات 26 ستمبر 1929ء کو سیالکوٹ میں کثرت اژدھام میں آپ کی نمازِ جنازہ اداء کی گئی۔ علامہ محمد اقبال نے خود جنازے کو کندھا دیا۔

سید میر حسن کی شاعری

سید میر حسن کا مجموعہ کلام

ہم معذرت خواہ ہیں کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔