03:26    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

حفیظ ہوشیار پوری کا تعارف

( 1912-1973 )

ضلع جھنگ(پنجاب) - پاکستان میں 5 جنوری 1912ء میں پیدا ہوئے۔

قلمی نام حفیظ ہوشیارپوری اصل نام عبد الحفیظ سلیم ہے نام والد شیح فضل محمد ہے۔

ابتدائی اور ثانوی تعلیم ہوشیار پور میں پائی۔ 1933ء میں گورنمنٹ کالج لاہور سے بی اے کیا اور 1936ء میں ایم اے فلسفہ میں کامیاب ہوئے۔

کچھ مدت میاں بشیر احمد صاحب کے ساتھ انجمن ترقی اردو کے سیکرٹری بھی رہے۔ پھر آل انڈیا ریڈیو سے وابستہ ہو گئے۔ قیام پاکستان کے بعد ریڈیو پاکستان کراچی میں پروگرام ڈائریکٹر مقرر ہوئے۔ لاہور ریڈیو اسٹیشن کے ڈائریکٹر بھی رہے۔ پھر ریڈیو پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل بھی مقرر ہوئے۔ شاعری کا شغف بچپن سے تھا۔ مولانا غلام قادر گرامی کے فیضان صحبت نے ان کے مذاق سخن کو اور سنوارا۔ غزل اور نظم دونوں میں طبع آزمائی کی ہے۔ مگر غزل ان کا محبوب موضوع رہا۔ مشہور شاعر ناصر کاظمی انہی کے شاگرد تھے۔ تاریخ گوئی میں خاص ملکہ حاصل تھا۔

 

مدیر "پھول" لاہور

مدیر "تہذیب نسواں" لاہور

ملازمت ،ریڈیو پاکستان .اسلام آباد

10-جنوری-1973 کراچی (سندھ) - پاکستان میں فوت ہوئے۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔