نہ کتابوں کی نہ رسالوں کی دنیا
یہ دنیا ہے فقط کمپیوٹر کی دنیا
ہر اک نگاہوں کا مرکز یہی ہے
ہر اک کام کا جیسے محور یہی ہے
ہماری ترقی کا ہے راز اس میں
نئی زندگی کا نیا ساز اس میں
دیے کامیابی کے اس سے جلیں گے
کہ دنیا کہ سب کام اس سے چلیں گے
یہ مانا کہ دنیا بہت ہی بڑی ہے
مگر اب گلوبل ویلیج بن چکی ہے
کسی سے کہیں بھی کوئی بات کر لو
زبانی کلامی ملاقات کر لو
یہ سچ ہے کہ دنیا بہت ہی حسیں ہے
نہ ہو کمپیوٹر تو کچھ بھی نہیں ہے