02:04    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

نظمیں

راز کاشمیری - بچوں کی نظمیں

818 0 0 00

دھو لو ہاتھ اور کُلی کر لو

دستر خوان بچھاؤ

 

پہلے تم بِسم اللہ پڑھ لو

دائیں ہاتھ سے کھاؤ

 

پانی پیو تو ٹھہر ٹھہر کر

کھانا خُوب چَباؤ

 

بھُوک رہے تھوڑی سی باقی

پَیٹ نہ بھر کر کھاؤ

 

چَپڑ چَپڑآواز نہ نکلے

اس پر قابو پاؤ

 

صحت کا بس راز یہی ہے

سادہ کھانا کھاؤ

جب بھی کھانا کھاؤ

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔