03:03    , اتوار   ,   19    مئی   ,   2024

نظمیں

خالد بزمی - بچوں کی نظمیں

1144 2 0 10

مرغی کے سونے کے گہنے

بطخ نے شادی پر پہنے

ہاتھی نے وہ ناچ دکھایا

جو سب لنگوروں کو بھایا

بُلبُل نے جو کھیر پکائی

سب چڑیوں نے مل کر کھائی

بلی نے جب شیر کو پکڑا

گیڈر نے چیتے کو جکڑا

مور کے پاس تھے گرم پکوڑے

سب بگلے کھانے کو دوڑے

کوے نے کی کائیں کائیں

مینڈک بولا ، مل کر گائیں

کوئل بولی، چیل سہیلی!

بوجھو میری ایک پہیلی

چڑیا گھر کا مرغا بولا!

ریچھ کا رسا کس نے کھولا؟

مچھر گانا گاتےآئے

کچھوے ڈھول بجاتےآئے

شیر یہ پنجرے میں للکارا

"کس ظالم نے ہمیں پکارا؟"

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

براہ راست 1 تبصرہ

عافیہ بزمی
خالد بزمی صاحب نے بچوں کے لۓ بہت خوبصورت اور پیاری پیاری نظمیں دلچسسپ انادز میں لکھیں ۔ جنہوں نے اس دور کے بچوں کی مثبت تربیت میں بھی اہم کردار ادا کیا ۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔