01:57    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

نظمیں

- بچوں کی نظمیں

820 0 0 00

گڈو نے ہے چلنا سیکھا

گِر کے آپ سنبھلنا سیکھا

 

امی نے دیں خوب دُعائیں

دادی اماں نے لیں بَلائیں

 

گِر کے آپ سنبھلنا سیکھا

گڈو نے ہے چلنا سیکھا

 

خالہ جان نے کر دی خالی

گڈو کے ڈر سے الماری

 

سارے گھر نے ڈرنا سیکھا

گڈو نے ہے چلنا سیکھا

 

اِک دن بستہ ہاتھ جو آیا

سارے گھر بھر میں پھیلایا

 

کام نیا یہ کرنا سیکھا

گڈو نے ہے چلنا سیکھا

 

گھر کے سب اخبار رسالے

گڈو نے ہیں ڈھونڈ نکالے

 

اپنے آپ یہ کرنا سیکھا

گڈو نے ہے چلنا سیکھا

 

ضد ہے میز پر چڑھ جائیں گے

دادا کا چشمہ لائیں گے

 

کرسی میز پہ چڑھنا سیکھا

گڈو نے ہے چلنا سیکھا

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔