02:16    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

نظمیں

شاہین اقبال اثرؔ - بچوں کے ترانے

672 1 0 05

فروخت اصطبل کر کے سوتا ہے منا

جونہی جاگتا ہے تو روتا ہے منا

 

ہمیں وجہ اس کی یہ آئی سمجھ میں

کہ اشکوں سے منہ اپنا دھوتا ہے منا

 

جبھی ناز و نخرے دکھاتا ہے اتنے

دراصل اپنے گھر میں کلوتا ہے منا

 

ہے وزن اس کے کپڑوں کا، اس سے زیادہ

مگر گرم کپڑوں کو ڈھوتا ہے منا

 

بہاتا ہے دریا وہ بے فکر ہو کر

یونہی اپنے بستر کو دھوتا ہے منا

 

جسامت ضخامت میں ہے مائیکرو سا

کہ تھوڑی جگہ میں سموتا ہے منا

 

جبھی دادا گیری دکھاتا ہے اکثر

بہرحال دادا کا پوتا ہے منا

 

سبھی ماشاء اللہ کہتے ہیں دل سے

اثرؔ جوں ہی تیار ہوتا ہے منا

5.0 "1"ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔