02:00    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

نظمیں

شاہین اقبال اثرؔ - بچوں کے ترانے

602 0 0 00

اپنی دھن میں مگن وہ رہتا ہے

سیلِ دنیا میں کب وہ بہتا ہے

ڈانٹ ہنس کر بڑوں کی سہتا ہے

وہ جو اچھوں کے ساتھ رہتا ہے

اس کو ہر ایک اچھا کہتا ہے

 

بات شیطاں کی مانتا ہی نہیں

ویڈیو گیم جانتا ہی نہیں

خاک در در کی چھانتا ہی نہیں

وہ جو اچھوں کے ساتھ رہتا ہے

اس کو ہر ایک اچھا کہتا ہے

 

گندے بچوں میں وہ نہیں جاتا

دیر سے گھر کبھی نہیں آتا

مار استاد سے نہیں کھاتا

وہ جو اچھوں کے ساتھ رہتا ہے

اس کو ہر ایک اچھا کہتا ہے

 

سب نمازیں پڑھے جماعت سے

اُنس ایسا ہوا عبادت سے

واسطہ ہی نہیں شرارت سے

وہ جو اچھوں کے ساتھ رہتا ہے

اس کو ہر ایک اچھا کہتا ہے

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔