02:13    , اتوار   ,   19    مئی   ,   2024

نظمیں

شاہین اقبال اثرؔ - بچوں کے ترانے

413 1 1 10

آپس میں کب ہاتھا پائی کرتے ہیں

اچھے بچے خوب پڑھائی کرتے ہیں

 

اچھے بچے آپس میں ہیں شیر و شکر

گندے بچے ہیں جو لڑائی کرتے ہیں

 

جانتے ہیں غیبت ہے کتنا سخت گناہ

پیچھے کسی کے کب وہ برائی کرتے ہیں

 

پڑھنے میں پیچھے ہے آگے کھیلنے میں

جب ہی تو استاد پٹائی کرتے ہیں

 

کرتے ہیں جو اماں ابا کی خدمت

وہ بچے عقبیٰ کی کمائی کرتے ہیں

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

براہ راست 1 تبصرہ

عبدالمالک
اچھی نظم ہے مجھے پسند آئی

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔