ایک آدمی کو موسیقی کا نیا نیا شوق ہوا تو وہ بازار سے ایک نیا پیانو خرید لایا اور رات کے ایک بجے مشق کرنے لگا اس آدمی کے پڑوسی کو غصہ آ گیا اور اس نے موسیقار کے گھر کی تمام کھڑیاں توڑ دیں۔ نیا موسیقار اس وقت چپ ہو گیا۔ صبح اس نے اپنے پڑوسی سے کہا”جناب! اگر آواز کم آ رہی تھی تو مجھے بتا دیا میں خود ہی کھڑکیاں کھول دیتا“۔