ایک صاحب گہری نیند سو رہے تھے کہ آدھی رات کو اچانک ٹیلی فون کی گھنٹی بجی‘ جب انہوں نے ریسیور اٹھایا یا تو دوسری طرف سے آواز آئی: ”آپ کو جو تکلیف ہوئی اس کی معافی چاہتا ہوں بات یہ ہے کہ میں آپ کے پڑوس میں رہتا ہوں اور آپ کا کتا ساری رات بھونکتا رہتا ہے جس کی وجہ سے مجھے نیند نہیں آتی براہ مہربانی اس کا کچھ علاج کیجئے“۔ یہ کہہ کر انہوں نے فون بند کر دیا۔ اگلی رات کو اسی وقت دوسرے صاحب نے اپنے پڑوسی کو ٹیلی فون کیا اور کہا:”آپ کو جو تکلیف ہوئی اس کی معافی چاہتا ہوں بات یہ ہے کہ وہ کتا میرا نہیں ہے“۔