ایک شخص جنگل میں راستہ بھٹک گیا۔ اچانک خوف ناک شیر دکھائی دیا۔ شیر کی صورت دیکھ کروہ بہت گھبرایا اور دعا مانگنے کے لئے زمین پر گر گیا۔ جب کچھ دیر بعد ڈرتے ڈرتے سر اٹھایا تو دیکھا کہ شیر بھی سجدے کی حالت میں ہے۔ اس شخص نے شیر سے کہا:” بھائی! میں تو یہ سمجھ رہا تھا کہ آپ مجھے کھاجائیں گے، لیکن میرے ساتھ آپ کو بھی سجدہ کرتے دیکھ کر مجھے خوشی ہو رہی ہے۔“ شیر نے جواب دیا:” میرے کام میں رکاوٹ نہ ڈالو، میں بھوکا تھا اور تم مجھے مل گئے۔ اس پر میں شکرانے کا سجدہ ادا کر رہا ہوں۔“