کمرہ امتحان میں ایک لڑکی مسلسل نقل کر رہی تھی‘ ڈیوٹی پر موجود ٹیچر نے اسے کئی بار آنکھیں دکھائیں مگر وہ ٹس سے مس نہ ہوئی۔ آخر تنگ آ کر ٹیچر اس کے پاس کھڑا ہو گیا اور وارننگ دی۔ ”اگر اس بار تم نے نقل لگانے کی کوشش کی تو میں تمہارا ہاتھ پکڑ لوں گا“ ”لیکن اس کے لئے آپ کو اپنے والدین کو میرے گھر بھیجنا ہو گا … لڑکی نے اطمینان سے جواب دیا۔