ایک دن ایک خاتون بس کا انتظار کر رہی تھی کہ ایک کار اس کے سامنے سے گذری۔ تھوڑی دور جا کر اچانک اس کا دروازہ نیچے گر گیا۔ ڈرائیور نے گاڑی روکی اور باہر نکلا۔ دروازہ اٹھایا اور کافی تگ و دو کے بعد اسے دوبارہ لگا دیا۔ اچانک خاتون کی نگاہ کار کے عقبی شیشے پر پڑی جہاں یہ تحریر لکھی تھی۔ ”ہم کاروں کی بہترین مرمت کرتے ہیں۔“