01:45    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

بچوں کی کہانیاں

980 2 0 00

ایشور کا درشن

ایک گاؤں میں ایک گھمنڈی آدمی رہتا تھا۔ایک دن وہ ایک سودھوکے پاس گیا اور کہا کہ :’’ سادھو مہاراج ! میں ایشور کا درشن کرنا چاہتا ہوں، مجھے ایشور کیسے ملے گا؟‘‘

          سادھو بہت گیانی اور تجربے کار تھا، اُسے اُس آدمی کے بارے میں پہلے سے معلوم تھا کہ وہ کیسا ہے؟ اُس نے اُس کی بات سنی اور کہا کہ:’’ میں تمہاری یہ خواہش پوری کر دوں گا لیکن تم کو میرا ایک کام کرنا پڑے گا۔‘‘

          ’’کیا؟‘‘گھمنڈی آدمی نے فوراً پوچھا۔ سادھو نے کہا:’’ میرے پاس بڑا ٹوکرا ہے اس کو اپنے سر پر رکھ کر تمہیں سامنے کی پہاڑی پر میرے ساتھ چڑھنا ہو گا وہاں پہنچ کر مَیں تمہیں ایشور کا درشن کرا دوں گا۔ ‘‘

          اُس گھمنڈی آدمی نے خوشی خوشی سادھو کی بات سُنی اور اپنے گھر چلا گیا۔ دوسرے دن صبح سویرے جب وہ سادھو کے پاس آیا تو سادھو اپنے سامنے ایک بڑا ساٹوکرا رکھے ہوئے اس کا انتظار کر رہا تھا۔ سادھو کے کہنے کے مطابق اس نے وہ ٹوکرا اٹھایا اور اپنے سر پر رکھ کر دونوں پہاڑی کی طرف بڑھنے لگے۔ پہاڑی کے دامن تک پہنچتے ہوئے اس آدمی کے دل میں امنگ تھی لیکن جیسے ہی پہاڑی کے اوپر چڑھنا شروع کیا تو اسے تھکن ہونا شروع ہو گئی۔ اس آدمی نے سادھو سے کہا:’’ خوب وزن پڑ رہا ہے مجھے ٹھیک طور پر چڑھنے میں تکلیف پو رہی ہے۔‘‘

          سادھو نے کہا :’’ ٹھیک ہے! اس ٹوکرے میں پانچ پتھر ہیں، اُس میں سے ایک پھینک دو۔‘‘

          گھمنڈی آدمی نے ایک پتھر پھینک دیا۔ ٹوکرا تھوڑا ہلکا ہو گیا۔ اس کو سر پر رکھے ہوئے وہ پھر پہاڑی پر چڑھنے لگا۔ دوبارہ تھوڑی اوپر چڑھنے کے بعد پھر وہ ہانپنے لگا اور سادھو سے کہنے لگا:’’ خوب وزن پڑ رہا ہے مجھے ٹھیک طور پر چڑھنے میں تکلیف پو رہی ہے۔‘‘سادھو نے ایک اور پتھر پھینکنے کے لیے کہا، اس کے بعد تیسرا … چوتھا اور آخر میں پانچواں پتھر بھی پھینک دیا۔اور ہلکا پھلکا ٹوکرا لے کر وہ گھمنڈی آدمی پہاڑی پر پہنچ گیا۔

          جب دونوں اوپر پہنچ گئے تو اس نے سادھو سے کہا ’’ مہاراج! کہاں ہے ایشور ؟ اب جلدی سے مجھے ایشور کا درشن کراؤ۔‘‘

          سادھو اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولا:’’ بے وقوف آدمی ! پانچ پتھروں کا ٹوکرا تو   پہاڑی پر نہیں لا سکا۔ لیکن اپنے دل میں کینہ، بغض، حسد، غرور، تکبر، جھوٹ اور گھمنڈ جیسے بڑے بڑے پتھر رکھ کر ایشور کے درشن کی خواہش کرتا ہے۔ جس طرح پتھروں کو پھینکے بغیر تو پہاڑی پر نہیں چڑھ سکا۔اسی طرح اپنے دل سے برائیوں کے پتھروں کو پھینکے بغیر کبھی بھی ایشور کا درشن نہیں پا سکتا۔

٭٭٭

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔