04:23    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

تسلیم فاضلی کی شاعری

5703 22 0 74.2

رفتہ رفتہ وہ میری ہستی کا ساماں ہو گئے

پہلے جاں پھر جانِ جاں پھر جانِ جاناں ہو گئے

دن بدن بڑھتی گئیں اس حسن کی رعنائیاں

پہلے گل پھر گلبدن پھر گل بداماں ہو گئے

آپ تو نزدیک سے نزدیک تر آتے گئے

پہلے دل پھر دلربا پھر دل کے مہماں ہو گئے

پیار جب حد سے بڑھا سارے تکلف مٹ گئے

آپ سے پھر تم ہوئے پھر تو کا عنواں ہو گئے

4.2 "17"ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

براہ راست 7 تبصرے

SYED MOHSIN RAZI ALAVI
بہت عمدہ
خورشید احمد
آپ سے پھر تم ہوئے پھر تو کا عنواں ہو گئے گریٹ لائن بہت عمدہ شاعری دعا گو KH
Shoaib
I really love your page it’s improv my knowledge
درشہوار
مکمل غزل درکار ہے۔
صباحت ذیشان
یہ غزل دل موہ لینے والی غزل ہے ہمیں بے حد پسند ہے
طاہر ابرار صدیقی چھتہی مہولی سنت کبیر نگر یوپی
بہت خوب انتخاب
امنہ
ماشااللہ زبردست

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔