02:15    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

محمد اقبال کی شاعری

571 1 0 05

فطرت کو خرد کے رُوبرو کر

تسخیرِ مقامِ رنگ و بو کر

تو اپنی خودی کو کھو چکا ہے

کھوئی ہوئی شے کی جستجو کر

تاروں کی فضا ہے بیکرانہ

تو بھی یہ مقامِ آرزو کر

عُریاں ہیں تیرے چمن کی حُوریں

چاکِ گل و لالہ کو رفو کر

بے ذوق اگرچہ نہیں فطرت

جو اُس سے نہ ہو سکا، وہ تو کر

5.0 "1"ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔