07:46    , اتوار   ,   19    مئی   ,   2024

خمار بارہ بنکوی کا تعارف

( 1919-1999 )

15 Sep 1919 - 19 Feb 1999

نام محمد حیدرخاں اور تخلص خمار تھا۔۱۹؍ستمبر۱۹۱۹ء کو بارہ بنکی(اودھ) میں پیدا ہوئے۔ اردو اور فارسی کی تعلیم گھر پر حاصل کی۔اس کے بعد انگریزی اسکول میں داخلہ لیا۔ انٹرمیڈیٹ میں تھے کہ ایک نہایت لطیف حادثے سے دوچار ہوگئے اور سلسلہ تعلیم ترک کردیا۔ تقریباً پندرہ سولہ برس کی عمر سے شعر موزوں کرنے لگے۔ ابتدا میں کچھ دنوں قرار بارہ بنکوی کو کلام دکھایا، لیکن بعد میں اپنے ذوق سلیم کو رہبر بنایا۔ ۱۹؍ فروری ۱۹۹۹ء کو بارہ بنکی میں انتقال کرگئے۔ ان کا ترنم بہت اچھا تھا۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں:’حدیث دیگراں‘، ’آتش تر‘، ’رقص مے‘۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:103

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔