01:47    , جمعرات   ,   21    نومبر   ,   2024

عندلیب شادانی کا تعارف

( 1895-1969 )

عندلیب شادانی کا اصل نام سید وجاہت حسین تھا۔ ان کی پیدائش اتر پردیش کے سرائے سنبھل میں 1895ء میں ہوئی تھی ۔

عندلیب شادانی نے ابتدائی تعلیم گھر پر حاصل کرنے کے بعد مدرسہ عالیہ رام پور میں داخلہ لیا تھا۔ یہیں سے منشی عالم اور منشی فاضل کے امتحانات پاس کیے۔ پھر پرائیویٹ طور پر 1921ء میں بی۔ اے پاس کیا۔ بعد میں وہ لاہور چلے گئے اور وہاں ایک کالج سے وابستہ ہو گئے۔ 1928ء میں فارسی کے لکچرر کے طور پر ان کا تقرر ڈھاکہ یونیورسٹی میں ہوا ۔1931ء میں وظیفے کے تحت لندن جا کر پی۔ ایچ۔ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ بعد میں وہ پھر ڈھاکہ یونیورسٹی میں اردو اور فارسی شعبے کے صدر بنے اور وہیں سے 1965ء میں سبکدوش ہوئے ۔

عندلیب شادانی کا شعری مجموعہ پہلی بار 1951ء میں لاہور سے ’ نشاط رفتہ ‘ کے نام سے شائع ہوا تھا ۔

عندلیب شادانی کا انتقال 29 جولائی 1969ء کو ڈھاکہ ( اس وقت مشرقی پاکستان ) میں ہوا تھا۔

عندلیب شادانی کی شاعری

عندلیب شادانی کا مجموعہ کلام

ہم معذرت خواہ ہیں کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔