01:59    , اتوار   ,   19    مئی   ,   2024

نظمیں

شاہین اقبال اثرؔ - بچوں کے ترانے

1107 0 0 00

سب کاہلی، سستی کو مٹا دیتے ہیں ابا

انسان کو انسان بنا دیتے ہیں ابا

 

ورزش کروں پھر فجر پڑھوں، مدرسے جاؤں

یوں صبح سویرے ہی جگا دیتے ہیں ابا

 

کرتے ہیں بہت پیار سے ہر ایک نصیحت

غصے میں چھڑی صرف دکھا دیتے ہیں ابا

 

ناغے کے وہ قائل نہیں چھٹی سے ہے نفرت

معمول کا پابند بنا دیتے ہیں ابا

 

نفرت کے جہاں خار نظر آتے ہیں، فوراَ

الفت کے وہیں پھول کھلا دیتے ہیں ابا

 

جب کسل اور سستی کا مرض ہوتا ہے لاحق

تب عزم اور ہمت کی دوا دیتے ہیں ابا

 

مایوس جب ہوتا ہوں میں تعلیم کے دوراں

پھر حوصلہ بھی میرا بڑھا دیتے ہیں ابا

0.0 " 0 "ووٹ وصول ہوئے۔ 

تبصرہ تحریر کریں۔:

اِس تحریر پر کوئی تبصرہ موجود نہیں۔

سرفراز صدیقی سوشل میڈیا پر

منجانب:سرفراز صدیقی۔ صفحات کو بنانے والے: زبیر ذیشان ۔