سکول ٹیچر نے بچوں کو نیوٹن کا واقعہ سنایا:”ایک دن نیوٹن باغ میں سیب کے درخت کے نیچے بیٹھا تھا کہ اس کے سر پر ایک سیب آگرا اور یوں اس نے کشش ثقل کا اصول دریافت کر لیا“۔ پھر اس نے بچوں سے پوچھا:”آپ نے اس بات سے کیا سبق حاصل کیا؟“۔ ایک بچہ بولا:”یہی کہ اسکول سے غائب ہونا کتنی اچھی بات ہے اگر نیوٹن اس دن اسکول گیا ہوتا تو یہ اصول کبھی دریافت نہ ہوتا“۔